اسلام آباد(آن لائن)خلائی سائنسدانوں نے زمین سے آنے والی ہزاروں فلیش لائٹوں کا سراغ لگا لیا، سورج کی روشنی برفانی انٹارکٹکا کے ایک مقام سے روشنی پیدا کر رہی تھی جہاں پانی موجود نہیں تھا لیکن برف کے ٹیلوں سے روشنیاں پیدا ہو رہی تھیں۔ روشنیاں ایسے زاویے سے پیدا ہو رہی تھیں جو کہ خلائی زاویے کے مترادف تھا۔سائنسدانوں کی ٹیم نے پہلے خیال کیا کہ یہ روشنیاں شاید سورج کی روشنی پانی پر پڑنے کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں انہوں نے پتہ چلایا کہ روشنیاں ایسی جگہ سے پیدا ہو رہی تھیں جہاں پانی موجود نہیں تھا ، تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ زمین سے روشنیاں سورج کی وجہ سے پیدا ہو رہی تھیں۔سورج کی روشنی برفانی انٹارکٹکا کے ایک مقام سے روشنی پیدا کر رہی تھی جہاں پانی موجود نہیں تھا لیکن برف کے ٹیلوں سے روشنیاں پیدا ہو رہی تھیں ۔ناسا کی ٹیم نے تحقیق میں بتایا کہ روشنیاں زمین اور سورج کے درمیان ایسے زاویے سے پیدا ہو رہی تھیں جو کہ خلائی زاویے کے مترادف تھا۔