فیس بک پر سب سے زیادہ خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) حالیہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والی 34 فیصد خواتین مردوں کے ہاتھوں آن لائن ہراساں ہو رہی ہیں اور ان میں سب سے زیادہ تعداد کوئٹہ، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کی خواتین کی ہے۔ ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان نے گذشتہ ایک سال میں پنجاب، سندھ، خیبرپی کے، بلوچستان اور گلگت سے 1400 خواتین کو آن لائن ہراساں کیے جانے اور ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلق آگاہی دی ہے اور پھر ان کے انٹرویو کیے۔سروے کے نتائج کے مطابق 70 فیصد سے زائد خواتین کو پاکستانی سائبر قوانین کا علم ہی نہیں جبکہ ملک کا آئین اور 2016 میں بنایا گیا پریوینشن آف الیکٹرونکس کرائم ایکٹ ہر پاکستانی کو اس حوالے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر نگہت داد کے مطابق ان اعداد و شمار کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ ایف آئی اے کے پاس خواتین کو ہراساں کیے جانے کی سب سے زیادہ شکایات فیس بک کے حوالے سے ہی آ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...