ہمارا مستقبل چین کیساتھ وابستہ، قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں: یوسف گیلانی

ملتان (اے این این) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری قوم اور تمام قومی ادارے چین کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کیلئے پیج پر ہیں، ہمارا مستقبل چین کیساتھ وابستہ ہے اور وطن عزیز کی معاشی ترقی کے لئے چینی زبان سیکھنا ضروری ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کاسٹرٹیجک پارٹنر ہے اور اس سے تعلقات لازوال ہیں پوری قوم اور ادارے چین کے ساتھ تعلقات کے لئے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے پاکستان میں پاور پلانٹ بن رہے ہیں اور سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر بہت سے چینی یہاں آئیں گے، 2020 ء تک صرف لاہور میں 20 لاکھ چائنیز آئیں گے اس لئے معاشی ترقی کے لئے ہمیں چینی زبان سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں کابینہ کا اجلاس گوادر میں بلوایا تاکہ اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کا مسلم افواج کی سربراہی کرنا ایک اعزاز ہے مگر پاکستان کی اپنی خارجہ پالیسی ہے جس کے تحت کام کرنا چاہیے اور پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن