کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے ننگرہار میں آپریشن کے دوران داعش کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ جنگجو تنظیم کے 14 دہشتگرد مارے گئے اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس، سرحدی گارڈز اور افغان آرمی نے آپریشن میں شرکت کی۔ اسے حمزہ کا نام دیا گیا ہے۔ ادھر 2 ارکان پارلیمنٹ کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کے دو حامیوں نے کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر پتھر رکھ کر بلاک کر دیا اور دونوں کو زبردستی سوار کرایا۔ نام عبدالرحیم شیرانی اور حسین نصیری بتائے جاتے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔