دبئی(آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) مشرف نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں حصہ لینے کے لئے جاتے رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی ہمیشہ سے ہوتی رہی ہے، نہیں لگتا کہ بھارت انٹرنیشنل بارڈر پر کوئی حرکت کرے گا، کشمیری نوجوان بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بھارت منصوبے کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت پاکستان سے تعلقات ٹھیک نہیں کرنا چاہتا، کلبھوشن یادیو دہشت گردانہ کارروائیوں میںملوث ہے وہ اجمل قصاب سے بھی کہیں بڑا دہشت گرد ہے، دنیا ایک جنگل ہے اس میںکمزور کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان کو ریاض کانفرنس میں اہمیت نہیں دی گئی، ہمیں امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے اور وہ یہ سب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہا ہے، لائن آف کنٹرول پر ہمیشہ سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے، بھارت کارروائی کرتا ہے تو ہمیں بھی جوابی فائرنگ کرنی پڑتی ہے۔
ماضی میں پاکستانی نوجوان تحریک آزادی کیلئے مقبوضہ کشمیر جاتے رہے: مشرف
May 26, 2017