کراچی( نیوز رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں امریکا میں شہید کی جانے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر جاکر والد اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو صدمہ ہے کہ دنیا بھر میں فرقہ واریت، دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم برداشت پھیلانے والا امریکہ اب خود اس آگ میں جھلس رہا ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکہ کو بدنام اور تنہا کر رہی ہیں۔سبیکا شیخ کا قتل مغربی معاشرے کا بدنما چہرہ ہے۔
لیاقت بلوچ کی سبیکا شیخ کے گھرجاکر والد سے تعزیت
May 26, 2018