کراچی ( وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پر 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ کو سیکورٹی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں سیکرٹری داخلہ سندھ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام پیش ہوئے۔عدالت نے حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کی سندھ حکومت نے اسکولوں کے لئے کیا حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے کیا عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔