ملتان (سپورٹس ڈیسک) والد کے قتل کئے جانے کے بعد بلے باز دھنان جایا ڈی سلوا نے دورئہ ویسٹ انڈیز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھان جایا کے والد رانجن ڈی سلوا کولمبو کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ رانجن ڈی سلوا فروری میں کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ دھنان جایا نے گزشتہ روز سکواڈ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہونا تھا۔ جمعرات کو دھنان جایا کے ساتھی کھلاڑیوں نے ہسپتال میں رانجن ڈی سلوا کی عیادت کی تھی۔ تاہم سری لنکا ٹیم شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئی ہے۔