پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے اپنے نگران وزیراعظم کیلئے بضد ہیں: شیرپاؤ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو کے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ہونے کی امید نہیں ہے کیونکہ کمیٹی میں بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد برابر ہے اور دونوں جماعتیں اپنا نگران وزیر اعظم لانے پر بضد ہیں۔ نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آخر کار الیکشن کمیشن کو ہی کرنا ہوگا جس کیلئے الیکشن کمیشن کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ تمام جماعتیں اس پر اعتماد کریںوہ جمعہ کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمدسے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا یک ہی طریقہ ہے وہ ہے اقوام متحدہ کیقرار دادوں پر عمل درآمد۔ 70 سال سے مسئلہ کشمیر زیرالتواء ہے اور اس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین 3 جنگیں ہو چکی ہیں۔ اب اس مسئلے کو حل ہو جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔ ہماری شروع دن سے خواہش تھی کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط بنایا جائے تاکہ وہ شفاف طریقے سے انتخابات کروا سکے۔ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونا سیاستدانوں کی ناکامی ہے۔

ای پیپر دی نیشن