عمران کے وکیل کی عدم حاضری پربرہمی ، بحث کاآخری موقع ، نہ آئے توفیصلہ سنادینگے :عدالت

لاہور( نوائے وقت نیوز) سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے ہتک عزت کے دعویٰ پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دیتے ہوئے کارروائی 12 جون تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ممتاز انجم نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر بابر اعوان پیش نہیں ہو رہے تو درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کر دیتے ہیں۔ بابر اعوان کے جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بابر اعوان اسلام آباد میں مصروف ہیں۔ آئندہ سماعت پر بابر اعوان سیشن کورٹ میں پیش ہو کر بحث مکمل کردیں گے ۔ عدالت آج کی مہلت فراہم کرے جس پر عدالت نے بابر اعوان کے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا اگر آئندہ سماعت پر بحث نہ کی گئی تو قانون کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے پانامہ لیکس پر دس ارب رشوت کی پیشکش کے بیان پر عمران خان کے خلاف دعویٰ دائرکر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن