انڈونیشیا کا اظہار یکجہتی ‘ فلسطینی مصنوعات کو ٹیکس فری قرار دیدیا

May 26, 2018

رملہ (اے این این)انڈونیشیا کی حکومت نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنوعات کو ٹیکس فری قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈویشیا کے وزیر تجارت انجیرسٹو لوگیٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے فلسطینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اب فلسطینی مصنوعات انڈونیشیا میں ٹیکس کے بغیر داخل کی جاسکیں گی۔لوگیٹا نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشا میں متعین فلسطینی سفیر زھیر الشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطینی سفیر نے گذشتہ روز جکارتا میں وزارت تجارت کے ہیڈ کواٹران سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے انڈونیشیا کے وزیر تجارت سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہاں فلسطینی مصنوعات کی ترویج کے لیے زیادہ سے زیاد اقدامات کریں۔دوسری جانب فلسطینی ایوان صنعت و تجارت کے چیئرین خلیل رزق نے انڈونیشیا کی حکومت کے فیصلے کو فلسطینیوں کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔ انڈونییا کی وزارت تجارت کے مطابق ضرورت کے تحت ہم فلسطین میں اپنی اشیا برآمد کریں گے۔ فلسطینی چیمبرز آف کامرس کے صدر جلیل رزق نے کہا اس اعلان سے ہمارے تاجروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔

مزیدخبریں