کینیڈین شہر مسی ساگا میں ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ، 15 افراد زخمی

اوٹاوا (آن لائن+ صباح نیوز)کینیڈین شہر مسی ساگا میں واقع بھارتی ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ،جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق 2مشتبہ افراد نے ریسٹورنٹ میں دھماکہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ زخمی ہونےوالوں میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ سے فرار ہونےوالے دو افرادکے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے دھماکہ کیا ۔ریسٹورنٹ میں دھماکے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ کینیڈین پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔دھماکے کے وقت کئی افراد ہوٹل میں موجود تھے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا۔
کینیڈا/ دھماکہ

ای پیپر دی نیشن