کوئٹہ (آن لائن )احتساب عدالت کوئٹہ میں ژوب میر علی خیل روڈ کرپشن کیس میں کیس کے مرکزی ملزم سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات علی ظہیر عدالت میں پیش نہ ہوئے نیب کے تفتیشی آفیسر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں ژوب میرعلی خیل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی آفیسر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سماعت کے دوران دو گواہان عدالت میں پیش ہوئے وکلا ء صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیںاحتساب عدالت کوئٹہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون منورشاہوانی کی عدالت میں اختیارات کاناجائز استعمال کیس میں سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سادات و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کردی۔
نیب کوئٹہ میں روڈ کرپشن‘ اختیارات کا ناجائز استعمال کیسز کی سماعت
May 26, 2018