چناب نگر (نامہ نگار) رمضان المبارک میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں محلہ دارلعلوم شرقی، جنوبی، غربی، دارلنصر شرقی، غربی اور مسلم کالونی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ زندگی مفلوج ہوکررہ گئی، کئی گھنٹے سوئی گیس نہ آنے کی وجہ سے گھروں میں افطاری کے کھانے کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گھریلو خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے شمار پریشانیاں جنم لیتی ہیں چناب نگر میں تعینات سوئی گیس کا عملہ مرمت کا بہانہ بنا کر جب دل چاہتا گیس بند کر دیتا ہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔
چناب نگر: سوئی گیس کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ خواتین کا احتجاج، اصلاح احوال کا مطالبہ
May 26, 2018