ٹی بی کنٹرول پروگرام ،2لاکھ 25ہزار مریضوں کو مفت طبی سہولیات،ادویات فراہم

ملتان(وقائع نگار)ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت2لاکھ 25ہزار 325مریضوں کو مفت ادویات وعلاج کی سہولت دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 9ہزار395فیکٹری ورکرز کی ٹی بی سکریننگ کی گئی ۔644نئے تشخیصی ،ٹریٹمنٹ سنٹرز قائم کئے گئے اورپاکستان کی پہلی بی ایس ایل تھری لیبارٹری بھی قائم کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن