لاہور (وقائع نگار خصوصی) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں وکلاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کر دیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے صوبے بھر میں وکلا کیلئے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں پریکٹس کرنے والے وکلا جو پنجاب بار کونسل سے رجسٹرڈہیں ان کو تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں علاج معالجہ مفت فراہم کیا جائے۔
حکومت پنجاب نے وکلاء کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کانوٹیفکیشن جاری
May 26, 2018