لاہور(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیرسید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کو جاری رکھااور1468مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ67,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،76افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر103افراد کو گرفتار کروایا گیا۔42 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔