لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب آم کے باغبانوں میں صحت مندانہ مقابلہ کی فضا پیدا کرنے اور آموں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے آموں کے پیداواری مقابلہ 2018-19 کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ملتان خانیوال، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، بہاولپور، وہاڑی، جھنگ اور بہاولنگر کے اضلاع کے آموں کے کاشتکار اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے 3 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوںگے۔ مقابلہ کے لئے درخواست فارم متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹوکاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ کاشتکاران اپنی درخواستیں11 جون2018 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے پیداواری مقابلہ میں حہ لینے والے خواہشمند حضرات دفتری اوقات میں042-99200734 یا 042-99200752 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
حکومت پنجاب کا آم کے باغبانوں میں پیداواری مقابلہ کرانے کا فیصلہ
May 26, 2018