الاسکا: مسلم قیدیوں کو رمضان میں سؤر کا گوشت کھلایا جا رہا ہے: اسلامی کونسل

لاس اینجلس (اے ایف پی) حقوق کے مبصرین کا کہنا تھا کہ فیڈرل جج نے الاسکا جیل کے گارڈز کو رمضان المبارک میں مسلمانوں کو افطار میں سؤر کا گوشت کھلانے سے روک دیا۔ کونسل برائے امریکی اسلامی تعلقات (سی اے آئی آر) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انکریج کَرکشنل کمپلیکس نے ظالمانہ اور غیر معمولی سزاؤں کی آئینی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ضلعی عدالت برائے الاسکا نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جیل کے گارڈز کو فوری طور پر سرکاری صحت کی گائیڈلائنز کے مطابق غذا فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں مقیم ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ سی اے آئی آر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے امریکی مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینکریج میں مسلمان جو رمضان میں روضے رکھ رہے ہیں وہ 18 گھنٹے تک بغیر کچھ کھائے پیے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...