دمشق(این این آئی) حمص کے قریب الضبعہ نامی ہوائی اڈے کو نامعلوم فریق کی جانب سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کا نشانہ بننے والی تنصیبات سمیت اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے۔دریں اثنا انسانی حقوق کی آبزرویٹری نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کی شب میزائل حملے میں امکانی طور پر حمص کے الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے قریب لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبزرویٹری نے بتایاکہ حمص میں الضبعہ ہوائی اڈے اور ہوائی اڈے کے قریب ہی شہر کے مغربی علاقے پر چھ میزائل داغے گئے جن کا ہدف حزب اللہ کے اسلحہ گودام تھے۔ انسانی حقوق آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ میزائل حملہ اسرائیل نے کیا۔ادھر لبنانی ذرائع ابلاغ میں لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی پروازوں سے متعلق خبریں بھی تواتر سے آ رہی ہیں۔ اس بات کا غالب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں کل شب میزائل حملہ کے لئے لبنانی فضائی حدود استعمال کیں۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اس بات کی دوٹوک تردید کی کہ شام کے الضبعہ فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملے میں امریکہ یا پھر بین الاقوامی اتحاد نے حصہ لیا ہے۔
شام ، حمص کے الضبعہ فوجی ہوائی اڈے پرحزب اللہ کے اسلحہ ڈپومیزائل حملے میں تبا ہ
May 26, 2018