لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن نظریہ پاکستان کی بنیاد پر لڑیں گے۔ موروثی اورذاتی مفادات کی سیاست کا خاتمہ کر کے خدمت انسانیت کی سیاست ملی مسلم لیگ کا منشور ہے۔ پاکستان میں سیاست کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں۔عوام پاکستان کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا کے ملکی دفاع کو مضبوط تر بنائیں گے۔ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک میں ملی مسلم لیگ کی ملک بھر میں تنظیم سازی جاری ہے۔ ملی مسلم لیگ سیاست کے دھارے کو بدلے گی۔ہم مفادات اور کرسی کی سیاست نہیں کریں گے۔