اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز مسلم لیگی رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان کے صاحبزادے اسامہ چوہدری نے این اے 61اور پی پی14 سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کی درخواست دے دی ہے اُسامہ چوہدری نے برطانیہ کی رائل ہالوے یو نیورسٹی لندن سے’’ جمہوریت اور سوشل سیکورٹی ‘‘میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ،تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے راولپنڈی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے مستقبل میں راولپنڈی کے عوام کی خدمت کے جذبہ سے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے میرا خاندان ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑا رہا ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے مسائل حل کرائوں گا۔اُسامہ چوہدری نے توقع کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی اُنہوں نے کہا کہ حلقہ احباب کے اصرار پر ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کروائی ۔
سینیٹر چوہدری تنویر خان کے فرزند اُسامہ چوہدری نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی
May 26, 2018