جڑواں شہروں میں ریستورانوں پر سحر وافطار پیکجز شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئے

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر ہوٹلوں اور ریستورانوں کی طرف سے فیملیز کیلئے افطار ڈنر اور سحری پیکجزشہریوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرنے لگے، افطار و ڈنر کیلئے معیاری ڈشزکے دعوے کئے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ فیملیز کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے جس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔ افطار کے وقت خاندانوں کا افطار گھر سے باہر کرنے کا رواج بڑھ گیا ہے جس کے باعث ہوٹلوں کی اس پیشکش سے لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور بسا اوقات افطار اور ڈنر کے وقت بکنگ کرانا دشوار ہوتا ہے۔ بعض صارفین نے رش کا فائدہ اٹھا کر من مانے دام وصول کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کی اجارہ داری ختم کرانے اور معیاری ڈشز کا لیبل سجا کر غیر معیاری کھانے اور اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کے خلاف فوڈ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن