سستے بازاروں میں نرخوں اور اشیاء کے معیا ر کا خیال رکھاجائیگا، انصر عزیز

اسلام آباد (وقائع نگار) مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے با زروں میں نہ صرف اشیاء خوردونوش ارزاں نر خوں پر وا فر مقدار میں فراہم کی جائیں گی بلکہ ان کے معیا ر کابھی خصوصی خیال رکھا جا ئے گا کیونکہ سستے با زاروں کا انعقاد کا مقصد روزے داروں کوبھر پور سہولت مہیا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر G-7 میں میٹروپولیٹن کارپوریشن( ایم سی آئی) کی طرف سے لگائے گئے سستے با زار کے افتتاح موقع پرکیا۔ اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین نعیم علی گجر ایڈووکیٹ ، سردار مہتاب ایڈوکیٹ ، را جہ وحید الحسن ، چوہدری اللہ دتہٰ ، چوہدری منیر اشرف اور سید ظہیر شاہ کے علاوہ مختلف مقا می منتخب نمائندے اور سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سستے بازاروںکے لگانے کا بنیا دی مقصد وفاقی دا رلحکومت کے شہریوں کو ماہِ رمضان المبارک میں تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیائ،تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے با زاروں میں ارزاں نرخوںپراشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدا مات اٹھائے گااور اس ضمن سخت ما نیٹرنگ کا نظام وضح کیا جارہا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس سہولت سے بھر پور فا ئدہ اٹھا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...