ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج نے5کشمیری نوجوان شہید کردیے

May 26, 2018 | 12:37

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں قابض فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی مکمل طورپرسوگوارہے جبکہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔گزشتہ ماہ یکم اپریل کو بھی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔جبکہ احتجاج کے لیے باہر نکلنے والوں پر گولیاں اور پیلٹ گن سے فائر کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوگئے تھے۔نوجوانوں کی میتیں گھروں کو پہنچنے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور جنوبی حصے سے شروع ہونے والا احتجاج کا سلسلہ پوری وادی میں پھیل گیا تھا جبکہ حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں