انشااللہ اگلا وزیراعظم بھی نون لیگ سے ہوگا:حمزہ شہباز

May 26, 2018 | 13:09

ویب ڈیسک

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دو ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، انشااللہ اگلا وزیراعظم بھی نون لیگ سے ہوگا۔مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ2 ہزار دنوں میں کچھ نہ کر نیوالے 100 دن میں جادو دکھانے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، قوم میں سیاسی شعور اور بیداری اپنی انتہا پر ہے، نوجوان زوردار انتخابی مہم چلائیں اور اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے خود کو تیار کر لیں۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاست سمیت ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کر کے انشااللہ توقعات سے بھی کہیں بڑھ کر کامیابی حاصل کریں گے،اگلا وزیراعظم بھی نون لیگ سے ہوگا۔ ملاقاتوں میں منتخب عوامی نمائندگان کی کارکردگی، ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن سمیت دیگر سیاسی امور زیر غور رہے۔

مزیدخبریں