وزیراعلی پنجاب نے رجب طیب اردگان ہسپتال کے توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا

May 26, 2018 | 14:26

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ طیب اردوان ہسپتال کو 2 مہینے میں چلانے کا حکم دیتا ہوں، میں اعلان کرتا ہوں کہ یہاں پر دل کے آپریشنز اور کینسر کا علاج بھی کیا جائے گا، آج اس ہسپتال میں مانی ہوئی کمپنیوں سے جدید مشینیں لائی گئی ہیں، اس کا دوسرا فیز جو 250بیڈز پر مشتمل ہو گا، یہ ہسپتال 1000بیڈز پر مشتمل ہو جائے گا، بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں ایسا ہسپتال سرکاری شعبے میں نہیں ملے گا،مریضوں کےلئے ایئرکنڈیشنز کمرے ہیں، ہسپتال میں فری کھانا اور علاج موجود ہے، ہم نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کا قرض چکایا ہے، پورے پنجاب کے 26ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین لگ گئے ہیں اور چل رہے ہیں، 24گھنٹے یہ مشینیں مریضوں کے علاج کےلئے چلتی رہیں گی۔

مزیدخبریں