صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا،سول ڈیفنس سینٹرکوبھی خالی کرالیاگیا عمان کی حکومت نےساحل پرہنگامی حالت نافذکردی طوفان کیٹیگری3میں تبدیل،200کلومیٹرفی گھنٹاکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیںعمان کادوسرابڑابین الاقوامی ہوائی اڈا24گھنٹےکیلیےبند،عمانی حکام
سمندری طوفان میکونو عمان سے ٹکرا گیا، طوفان کیٹگری 3میں تبدیل ہوچکا ہے اور 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ عمان کی صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا، حکومتِ عمان نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کردی، عمان کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیابحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’میکونو‘ نے یمن میں تباہی کے بعد عمان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،
عمان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیٹیگری 3میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد 200کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے لگی،، صلالہ ایئربیس میں پانی بھر گیا،سول ڈیفنس سینٹر کو بھی خالی کرالیا گیا،عمان کی حکومت نے ساحل پر ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ عمانی حکام کے مطابق ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سمندری طوفان میکونو سے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، نجران اورربع الخالی میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔