ملک بھرمیں سورج آگ برسانےلگا،، دھوپ کی تپش سےوسطی اورمیدانی علاقوں میں گرمی شدت اختیارکرگئی،، جبکہ کراچی سمیت اندرون سندھ جھلسا دینے والی گرمی سے تنوربن گئے ہیں،، شہر اقتدار میں پارہ چالیس،لاہورمیں تینتالیس، فیصل آباد میں چوالیس،ملتان اور سرگودھا میں تینتالیس،کراچی میں بیالیس،حیدرآباد میں پینتالیس جبکہ سکھر میں سینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےمیں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا،،تاہم بالائی خیبر پختونخوا،راولپنڈی،اسلام آباد،فاٹا،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اوربارش کاامکان ہےگزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،، سب سے زیادہ گرمی رحیم یارخان، دادو،سکھر، چھور،لاڑکانہ، شہیدبینظیر آباد میں ریکارڈ کی گئی