چیئرمین نیب کو عہدے سے فوری ہٹانا درست نہیں ہوگا ‘وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں: وسیم سجاد، خالد انور

May 26, 2019

اسلام آباد (این این آئی)معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کردی۔اپنے بیانات میں معروف قانون دان وسیم سجاد اور خالد انور نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا طویل اور بے داغ عدالتی کیریئر ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے ،چیئرمین نیب سے کام نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔انہوںنے کہاکہ وسیم سجاد نے کہا کہ تحقیقات کیلئے ایسی اعلیٰ سطح کی ٹیم ہونی چاہیے جس پر کسی کو شک نہ ہو، حکومت چاہے تو اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری بھی ہوسکتی ہے۔معروف قانون دان خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ان کی جگہ نئے چیئرمین کا تقرر مشکل کام ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ازخود تحقیقات شروع کیں تو اس پر الزام آئیگا کہ وہ چیئرمین نیب کو ہٹانا چاہتی ہے۔خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی اس معاملہ میں کردار کشی ہو رہی ہے وہ خود بھی چاہیں گے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

مزیدخبریں