ایران، یوگا کی کلاسز لینے پر 30 مرد و خواتین گرفتار سوشل میڈیا پر ہلچل

تہران (این این آئی )ایران میں ایک نجی یوگا کلاس میں حصہ لینے پر 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ادھر اس گرفتاری نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی محکمہ قانون کے ایک اہلکار نے بتایاکہ گرفتارافرادکو ایران کے شمالی شہر گورگن کی ایک نجی رہائش گاہ میں قید کیا گیاہے جہاں وہ بظاہر ایک مخلوط یوگا کلاس میں حصہ لے رہے تھے۔محکمہ قانون کے مقامی اہلکار مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ یوگا انسٹرکٹر جنھیں گرفتار بھی کیا گیا ہے کہ پاس یوگا کلاس چلانے کا لائسنس نہیں تھا اور انھوں نے اس کلاس کی تشہیر انسٹاگرام پر کی تھی۔ محکمہ قانون کے اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس یوگا کلاس میں حصہ لینے والوں نے نامناسب لباس پہنا تھا اور ان کارویہ بھی نامناسب تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...