کراکس (این این آئی )وینزویلا کی ایک جیل میں کی گئی بغاوت کے دوران کم از کم 29قیدی مارے گئے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہری حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا کہ اس ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ یہ ہلاکت خیز واقعہ شمالی مغربی شہر آکاریگْوآ کی ایک جیل میں پیش آیا۔ وینزویلا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور ان کے مابین اکثر پرتشدد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ قیدیوں سے فرار کی کوشش پر جھڑپیں ہوئیں۔