کوئٹہ: مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ: (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کی پشتون آباد مسجد میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ میں قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونیوالے افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا، جن کی روح کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی رحمانیہ مسجد میں کی گئی، علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...