سیالکوٹ: 18 سالہ لڑکی، قصور میں لڑکے کے ساتھ زیادتی، سمبڑیال میں ماں نے چوری چھپانے کیلئے بچی کو زخمی کیا

قصور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) شہر کے علاقہ ٹبہ ککے زئیاں میں اوباش نے اٹھارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ٹبہ ککے زئیاں میں اٹھارہ سالہ ع کو ارشد نامی شخص ورغلا کر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے قدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ قصور کے علاقہ محمود پورہ کھڈیاں خاص میں اوباش نوجوان کی لڑکے کے ساتھ زیادتی محمود پورہ کھڈیاں خاص کے رہائشی شخص نے پولیس تھانہ کھڈیاں خاص میں مقدمہ درج کروایا ہے ملز م اویس نے اس کے بیٹے کو گھر میں لیجاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثناء سمبڑیال کمسن بچی سے زیا دتی کے مقدمہ کا ڈراپ سین، ما ں نے اپنی چوری چھپا نے کے لیے بچی کو زخمی کیا :ایس ایچ او کا موقف۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او سیالکوٹ کی خصو صی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر سرپر ستی ایس ایچ او تھا نہ سمبڑیال نے مو ضع چک کھینہ میں ساڑھے تین سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش کر تے ہوئے اصل ملزمہ کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ایس ایچ او سمبڑیال آصف گیلانی نے بتایا کہ بچی کی حقیقی والدہ نے چوری کے الزام سے بچنے کے لئے بیٹی کے جسم پر چھری سے کٹ لگایا اور الزام عائد کیا کہ ایک شخص نے بیٹی سے زیادتی کی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی۔ بچی کے والد نے اپنی بیوی کو معاف کر دیا جس کے بعد مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...