کراچی(این این آئی)شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم( آج )اتوارپارہ 38سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی،جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے،ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔
کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا،پارہ آج 40ڈگری تک جانے کاامکان ہے: محکمہ موسمیات
May 26, 2019