شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ ملک کو جن معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نبردآزما ہونے کیلئے باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جو صرف پیپلز پارٹی کی صورت میں میسر ہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کے ہر دلعزیز سیاسی لیڈر ہیں جنہیں ملک کے نوجوانوں کا بھرپور ساتھ حاصل ہے پوری قوم کی نظریں پیپلز پارٹی پر لگی ہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ ملک کو معاشی واقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے جس کے مرتکب وہ لوگ ہورہے ہیں جو خود حکومت میں بیٹھے ہیں یا وزیروں اور مشیروں کے حواری ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ایسے حکومتی اقدام کو قبول نہیں کرے گی جس سے جمہوری اقدار دائو پر لگنے کا خدشہ ہو، انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔