ملک میں آبروریزی کے بڑھتے واقعات شرمناک ہیں:ناصراقبال خان

May 26, 2019

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،اشفاق احمد کھرل ، ناصرقریشی ،شیخ طلال امجد ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی نے کہا ہے کہ فرشتہ کے قاتل انسان نہیں شیطان ہیں،سانحہ اسلام آباد بدترین شیطانیت اورحیوانیت ہے۔کوئی انسان کسی فرشتہ کاقتل نہیں کرسکتا،یقینا یہ شیطانوں کاکیا دھرا ہے۔ایک اسلامی معاشرے میںقوم کی بیٹیوں کوبے آبرو اورقتل کرنا ہرگزبرداشت نہیں کیا جاسکتا،سدباب کیلئے سخت قوانین کی منظوری اورکسی مصلحت کے بغیران کی پاسداری ناگزیر ہے۔جس طرح بیگناہوں کے قتل سربازار ہوتے ہیں اس طرح ہرایک قاتل کوبھی سرعام تختہ دار پرلٹکایا جائے۔ پاکستان میں آبروریزی اورکشت وخون کے واقعات خطرناک اورشرمناک حدتک بڑھناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔

مزیدخبریں