گبرون (اے پی پی) جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں ہاتھیوں کے افراط النسل ہونے کی بنا پر شکار کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بوٹسوانا میں ایک لاکھ 30 ہزار ہاتھی موجود ہیں جن کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچانے کے پیش نظر حکومت نے شکارسے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے مقامی حکام، سماجی تنظیموں اور ٹور آپریٹرز کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ دریں اثناء تحفظ قدرتی ماحول کی عالمی انجمن نے بھی کہا ہے کہ بوٹسوانا میںہاتھیوں کے غول فصلوں کو اور ندیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔