ملک بچانے کیلئے مودی کو پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانا پڑے گا: فاروق عبداللہ

جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس صدر و نومنتخب ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ ریاست میں آئندہ حکومت نیشنل کانفرنس بنائے گی۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی ریاست سے دفعہ 370اوردفعہ 35اے کو ختم نہیں کرسکتے۔ لوک سبھا کی سرینگر نشست سے انتخابات جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ جموں پہنچنے پر ڈفاروق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد کتنے طاقتور بن گئے ہیں اور وہ ریاست سے دفعہ 370 اور دفعہ 35اے کو ختم نہیں کرسکتے ‘‘۔ کانگریس کی شکست پر انہوں نے کہا’’ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں اگلی حکومت نیشنل کانفرنس تشکیل دے گی۔

ای پیپر دی نیشن