واشنگٹن(این این آئی ) امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن نے انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کی کمر کے پٹھوں میں پیدا ہونے والی 'زولجنسما' نامی بیماری کے ایک دفعہ علاج پر کم سے کم 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے برابر رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ اس اعتبار سے یہ انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی قرار دی جاتی ہے۔دنیا کی یہ مہنگی ترین دوائی شیر خوار بچوں کے پٹھوں میں پیدا ہونے والے ایک خلل کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ عارضہ لاحق ہونے کے بعد دو سال سے کم عرصے کے دوران مریض کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔زولجنسما نامی بیماری کی بیش قیمت دوائی امریکی میڈیسن کمپنی نوفارٹز نے تیار کی ہے جس کی مالیت 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر ہے۔
امریکہ میں 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت
May 26, 2019