بچی سے زیادتی کی کوشش کا الزام ،70 سالہ بزرگ جیل میں دم توڑ گیا

بورے والا(نامہ نگار)آٹھ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے الزام کی کوشش کے مقدمہ میں جیل میں بند70 سالہ بزرگ جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کی پولیس چوکی تاج پورہ کے نواحی گائوں 275ای بی میں مشتاق ا حمد نامی شخص نے گزشتہ ماہ تھانہ گگو منڈی پولیس کو درخواست دی کہ اسی گائوں کے بزرگ مختار احمد لوہار نے اسکی 8سالہ بیٹی کو سکول جاتے ہوئے ورغلاکر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کی کوشش کی ہے اسکی درخواست پر با با مختار احمد لوہار کے خلاف بغیر کسی تحقیق کے مقدمہ درج کر کے تفتیشی آفیسر جمیل نے یکطرفہ تفتیش کے بعد اسے چالان کر کے جیل بھیج دیا جہاں وہ صدمے سے ہی چل بسا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کئی سال قبل بابا مختار احمد کے بھائی پر بھی گاؤں کے چند افراد نے ایسی ہی غیر اخلاقی حرکات کا الزام عائد کر کے انکے پورے خاندان کو گائوں سے بید خل کر دیا تھا اور وہ نقل مکانی کر کے اڈا پکھی موڑ کے قریب (1 ڈبلیو بی) گائوں میں جا کر رہائش پذیر ہو گئے تھے کچھ عرصہ بعد گائوں کے ایک گروپ نے بابا مختار احمد کو اس گائوں میں دوبارہ رہائش اختیار کر نے کی اجازت دیدی تھی جہاں وہ انتہائی غربت کے عالم میں گائوں میں بطور لوہار محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتا آ رہا تھا اور گائوں میں اسکے خلاف کبھی کسی کو ایسی شکایت نہ ہوئی تھی مقدمہ کا مدعی مشتاق احمد بھی مختار لوہار کے دوبارہ گائوں میں آنے پر ناخوش تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...