احتساب کا عمل ادھورا چھوڑ دیا تو نقصان پورا پاکستان اٹھائے گا: طاہر القادری

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک 30 ویں یوم تاسیس پرکور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن،ظلم اور استحصال پر مبنی خاندانی سیاسی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے عوامی تحریک کے کارکنوں نے بے مثال جدوجہد کی اور لازوال قربانیاں دیں،30 ویں یوم تاسیس پرشہدائے ماڈل ٹائون اور شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد کو سلام پیش کرتے ہیں اور انکے ورثاء کی طرف سے حصول انصاف کیلئے جرات و بہادری و استقامت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انشا اللہ شہداء کی قربانیوں کے صدقے یہ ظالم نظام زمین بوس ہو گا اور 21کروڑ عوام کو انکے آئینی حقوق ملیں گے اور بے گناہ کارکنوں کا خون بہانے والے عبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو فرعون صفت مجھ پر اور میرے کارکنوں پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے کیلئے ریاستی وسائل کا بے رحمی کے ساتھ استعمال کرتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے اور وہ معافی اور ضمانتوں کی بھیک مانگتے پھر رہے ہیںمگر انہیں معصوم کارکنوں کا خون چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور کور کمیٹی کے جملہ ممبران نے 30 ویں یوم تاسیس پر اندرون اور بیرون ملک مقیم کارکنان کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک ظلم کے خاتمے،آئین و قانون کی بالادستی،پر امن اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی انقلابی جدوجہد جاری رکھے گی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...