سندھ کی 2 نو مسلم بہنوں کا تحفظ کیلئے دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

May 26, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ کی دو نو مسلم بہنوں نے تحفظ کی فراہمی کے لیے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔غلام عائشہ اور دعا فاطمہ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس میں اپنے والد، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ، آئی جی اسلام آباد اور مقامی ایم پی اے اسد سکندر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قرار دے کر تحفظ کی درخواست خارج کردی تھی، سنگل بنچ کا 17 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور آئی جی اسلام آباد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ نومسلم بہنوں نے کہا کہ مقامی ایم پی اے اسد سکندر اور والدین سے انہیں اور ان کے شوہروں کو جان کو خطرہ ہے۔واضح رہے کہ دونوں ہندو لڑکیوں نے مرضی سے اسلام قبول کر مسلمان لڑکوں سے شادی کی ہے۔

مزیدخبریں