یوم تکبیر انتہائی عقیدت واحترم اور جوش وخروش سے منایاجائیگا

مری(نامہ نگار خصوصی) 28 مئی یوم تکبیر انتہائی عقیدت واحترم اور جوش وخروش سے منایاجائیگا یوم تکبیر ہماری قومی زندگی کااہم ترین دن ہے 28 مئی کو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملکی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے شدید بیرونی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور عالم اسلام کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بناکرجہاں قوم کا سرفخر سے بلند کردیا وہاں بھارت کو بھی منہ توڑجواب دیاان خیالات کااظہار لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی ،سینئر نائب صدر احتشام مسعود عباسی،سیکرٹری نشرو اشاعت ہارون مقیم عباسی،مری سٹی کے صدر اجمل عباسی ،جنرل سیکرٹری یعقوب بٹ اور دیگر یونین کونسلوں کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوںنے تمام کارکنوں کوہدایت جاری کی کہ وہ 28 مئی کو دوپہر 3.26 منٹ پر ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر پہنچ کر قائدمیاںمحمد نواز شریف سے اپنی عقیدت او رمحبت کا اظہار کریں لیبر ون مری کی طرف سے اس موقع پر کیک کاٹنے کے بجائے لوگوں میں کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...