راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آئی ایم ایف کی غلامی اور مسائل کے حل کیلئے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عیدالفطرکے بعد امیرجماعت اسلامی سینیٹرسرا ج الحق کی ہدایت پرملک بھرسمیت راولپنڈی ضلع میں بھی عوامی رابطہ اوراحتجاجی تحریک کاآغازکررہے ہیں، 19جولائی کوعظیم الشان عوامی مارچ ہوگا جس میں خطہ پوٹھوہارکے عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے،احتجاجی تحریک کے حوالے سے صدرضلعی سیاسی کمیٹی شمس الرحمن سواتی کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل د ے دی ہے جوذیلی کمیٹیوں کے قیام کے ساتھ مزدوروں ،کسانوں ،طلبہ ،وکلاء سمیت تمام مکتبہ فکرکے افراد سے ملاقاتیں کرکے انھیں اس تحریک کاحصہ بنائے گی ۔ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجوادنے ضلعی مجلس شوریٰ وامرائے تحصیل وزون کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،نائب امرائے ضلع ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ وچوہدری عطاء ربانی،ڈپٹی سیکرٹری شکیل احمدسمیت ارکان شوریٰ ودیگرذمہ داران شریک تھے،راجہ محمدجواد نے کہاکہ ملک میں کہیں حکومتی رٹ نہیں دکھائی دیتی دن دہاڑے وفاقی دارالحکومت سے معصوم بچی فرشتہ کواغواکیا جاتاہے لیکن اسلام آبا د پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے عوام کی تذلیل پرمامورہے ،حکمرانوں کومزید کتنی زینب اورفرشتہ کی قربانیاں چاہیے ،پولیس اہلکاروں کومعطل کرنے جیسے مضحکہ خیزاقدامات مظلوم خاندان کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،فرشتہ کے والدین سے بدتمیزی کرنے اوراپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والوں کومعطل نہیں معزول کرکے جیل بھیجنا چاہیے ،عوام نے دیکھ لیا کہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ،متبادل صرف جماعت اسلامی
فرشتہ کااغوا اور قتل ،ملک میں کہیں حکومتی رٹ نظرنہیں آرہی،راجہ جواد
May 26, 2019