اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیب ا ن کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ ملک کی دولت کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے سندھ کی وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈز پھیلنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگر سندھ حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو صوبائی وزیر صحت کو لازمی استعفیٰ دینا چاہیے جبکہ لاڑکانہ میں بچوں کا ایک اسپتال موجود نہیں ہے۔انھوں نے ریلوے حکام سے خطاب کرتے ہوے ٔ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد3وفاقی وزراء کی تبدیلیوں کا ٹر یلر چلے گا ‘نہ چیئر مین نیب ہٹے گا نہ ریفر نس دائر ہوگا ‘آڈیو ویڈیو چھوڑیں دیکھیں انکی چیخیں کیسے نکل رہی ہے ‘مودی پاکستان کواندر سے توڑنا چاہتا ہیں لہذا مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر پاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا‘2020 مسائل کا سال ہے پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھرتیوں کیلئے10 سے 12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائیں گی۔کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے 15 دن تک کراچی میں ریلوے کی زمین واگزار کروانے کا اپنا ٹاسک مکمل کر لیں گے سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت مجھے بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے، ہم نے ریلوے ٹریک کے دونوں طرف کی مقررہ جگہ خالی کروا کر دینی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر آج سندھ حکومت مجھے 207 ارب روپے دیدے تو میں کل ہی سرکلر ریلوے پر کام شروع کر دوں، سرکلر ریلوے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔ الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اگر یہ زیادہ چیخیں تو شاید انہیں ضمانتں بھی نہ ملیں‘ آئی ایم ایف کے پاس جانا وقت کی مجبوری ہے۔ آٹا، گیس، چینی مہنگی ہونے کی وجہ سابق حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ کیلئے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کرکے دینا ہے، ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ کراچی گیا ہوں، 43 میں سے 34 کلو میٹر کلئیر کر دیا گیا ہے 30 مئی تک جی کمپنی لوکوموٹو ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جب کہ 7 ہزار بھرتیاں قرعہ اندازی سے کی جائے گی۔وزیرریلوے نے کہا کہ عید کیلئے 3 اسپیشل ٹرینیں چلے گی اور فوج کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو 6 ٹرینیں چلے گی، عید کے روز سفر کرنے والے کو 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔
شہباز شریف کو این آراو کی بھیک مانگتے دیکھا، عید کے بعد 3 وزراء کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا: شیخ رشید
May 26, 2019