کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے برتنوں کی برآمدات سے 74.624 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل کے اختتام تک پاکستان نے برتنوں کی برآمدات سے 74.624 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.09 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برتنوں کی برآمدات سے پاکستان نے 75.443 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اپریل 2019 میں برتنوں کی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 9.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔اپریل 2019 میں برتنوں کی برآمدات کا حجم 10.144 ملین ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو 9.231 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔