کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ایمنسٹی اسکیم کے تحت کالا دھن سفید کرانے کیلئے ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات کیلیے الگ الگ ایسٹ ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد اب کالا دھن رکھنے والے افراد و کمپنیاں اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔ دستیاب مذکورہ ڈیکلریشن فارمزکی کاپی کے مطابق مقامی اثاثہ جات ظاہرکرنے کے لیے متعارف کروائے جانے والے ڈکلیریشن فارم میں ہر قسم کے اثاثے کی الگ الگ تفصیل، اس پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پر لاگو ٹیکس واجبات کی رقم جبکہ ان لینڈ ریونیو آفیسر کی جانب سے کی جانے والی قابل وصول ٹیکس کی ڈیمانڈ سمیت دیگر تفصیلات دینا ہوں گی۔جن لوگوں اور کمپنیوں نے بے نامی گاڑی خرید رکھی ہے وہ چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر یہ گاڑیاں بھی ظاہرکر سکتے ہیں اور ان گاڑیوں کو اپنے نام کروا سکیں گے، افراد و کمپنیاں آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیئے
May 26, 2019