سری لنکن کرکٹ اسٹارمنشیات رکھنے کےالزام میں گرفتار

سری لنکن پولیس نے بین الاقوامی کرکٹر شیہان مادو شنکا کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن حکام نے شیہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ سری لنکن قومی کرکٹ ٹیم کے 25 سالہ شیہان مادوشنکا جنہوں نے 2018ء میں اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی مجسٹریٹ نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کے مطابق  ہفتہ کے روز  شیہان کو پننالا سے گرفتار کیا گیا، جب وہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث  جاری  کرفیو کے دوران ایک شخص کے ساتھ کار میں جارہے تھےجب ان کے پاس سے 2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔دائیں بازو کے تیز گیند باز نے جنوری 2018 میں اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ انہوں نے 2018 میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف  دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے تھے، لیکن انجری کی وجہ سے وہ کوئی ایک روزہ میچ  نہیں کھیل سکے  ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا  میں منگل سے ملک بھر میں نافذ کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی پر 65 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن