کویت ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 665 نئے کیس ،مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

May 26, 2020 | 13:13

ویب ڈیسک

کویت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 665 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس کا شکار 508 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔کویت کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔کویت میں اب تک کووِڈ-19 سے 165 افراد کی وفات ہوئی ہے۔ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں زیادہ تر تارکین وطن ہیں، ان میں 195 بھارتی،96 مصری اور 73 بنگلہ دیشی ہیں جبکہ 148 کویتی شہری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس خلیجی عرب ریاست میں کورونا کے 15181 فعال کیس ہیں۔ان میں زیادہ تر کی حالت بہتر ہے اور صرف 182 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں